Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ بھی ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کے ایوارڈ پر بول پڑے | کھیل - Geo.tv

کھیل
15 نومبر ، 2021

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ بھی ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کے ایوارڈ پر بول پڑے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنر کو دیا گیا ہے/ فائل فوٹو
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنر کو دیا گیا ہے/ فائل فوٹو 

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنر کو دیا گیا ہے جس پر سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر سمیت دیگر نے اعتراض اٹھایا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ وہ دیکھ رہے تھے کہ بابراعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا لیکن انہیں ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی۔

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ پر پریزینٹیشن سرمنی میں بات کی لیکن انہوں نے کسی اور ٹیم کے کھلاڑی کی حمایت کے بجائے اپنے ساتھی کرکٹر ایڈم زمپا کو اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا۔

فنچ نے کہا کہ ایڈم زمپا نے ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں لیں اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں دوسرے نمبر پر آئے لہٰذا میرے لیے زمپا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ہیں۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ زمپا نے میچ کو کنٹرول کیا، بڑی وکٹیں لیں، وہ ایک سپر کھلاڑی ہیں۔

واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی پرفارمنس سے قوم کے دل جیت لیے اور وہ 303 رنز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔


مزید خبریں :