پاکستان
13 مارچ ، 2021

انوکھی شادی، باراتیوں پر ہیلی کاپٹر سے نوٹ اورپھولوں کی پتیاں نچھاور

صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤ الدین میں انوکھی شادی ہوئی ہے جس میں باراتیوں پرہیلی کاپٹر سے نوٹ اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

منڈی بہاؤ الدین کے میرج ہال میں آئی بارات میں ہیلی کاپٹر کی انٹری نے فضا میں ہرطرف کرنسی نوٹوں کی بارش کردی۔

مقامی شہری کی شادی کی خوشی میں بیرون ملک سے آئے اس کے بھائیوں نے باراتیوں پرکرنسی نوٹ اورپھول نچھاورکرنے کیلئے خاص طورپرہیلی کاپٹرکا انتظام کیا تھا۔

نیچے بارات پر ہیلی کاپٹر سے کافی دیر تک پھولوں کی پتیاں اور کرنسی نوٹ نچھاور کیے جاتے رہے  اور فضا میں نوٹ ہی نوٹ نظر آنے لگے۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM