پاکستان
16 ستمبر ، 2019

کراچی: ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران جھگڑے میں لڑکے کی جان چلی گئی

13 سال راجو نے 12 سالہ شاہ زیب کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کردیا— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے گلبرگ میں ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران جھگڑے میں ایک لڑکے کی جان چلی گئی۔

13 سال راجو نے 12 سالہ شاہ زیب کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کردیا۔ مقتول بچے کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ 13 سالہ ملزم راجو فرار ہوگیا۔

گلبرگ کے گیمنگ زون میں جھگڑے کے دوران بچے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ گلبرگ تھانے میں مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 13 سال کے راجو کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM